جموں وکشمیر کی وزیرا علیٰ محبوبہ مفتی نے باغبانی شعبے میں ٹیکنالوجی کے
زیادہ سے زیادہ استعمال اور تبادلوں پر زور دیا ہے تاکہ میوہ جات کی
پیداواریت میں اضافہ کے ساتھ ساتھ اس کی شیلف لائف میں بھی اضافہ ہو پائے۔جمعہ کو باغبانی شعبے میں عملائی جارہی مختلف طرح کی ٹیکنالوجی کی پیش رفت
کا جائزہ لینے کے لئے طلب کی گئی
ایک میٹنگ صدارت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے
کہا کہ نئی ٹیکنالوجی اور کھوج سے باغبانی صنعت کا ریاست میں دائرہ کافی
وسیع ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پودے لگانے سے لے کر میوہ جات کی اترائی تک نئی ٹیکنالوجی
کے استعمال سے نہ صرف پیداواریت میں اضافہ ہوگا بلکہ میوہ درختوں کی گنجائش
بھی بڑھے گی اور میوہ جات کی شیلف لائف میں اضافہ ہوگا۔